Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرکاری سکولوں میں خراب کارکردگی والے اساتذہ کے گرد شکنجہ کسنے کی تیاریاں

محکمہ سکولز نے پنجاب میں نویں کلاس کے خراب نتائج پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔
محکمہ تعلیم کے افسران اور کم نتائج دینے والے اساتذہ کو پیڈا ایکٹ کے تحت سخت سزائیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
25 فیصد سے کم رزلٹ پر ایک سالانہ انکریمنٹ، 20 فیصد سے کم رزلٹ پر دو سالانہ انکریمنٹ، اور 10 فیصد سے کم رزلٹ پر 3 سالانہ انکریمنٹ روکے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔
واضح رہے نویں کے نتائج میں جنوبی پنجاب کے سکولوں کی کارکردگی بہتر رہی ہے ، جبکہ اپر پنجاب کے سکولوں کے 50 فیصد سے زائد بچے فیل ہوگئے ہیں۔


















