Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی افسروں کا ڈینگی کے حوالے سے ریفریشر کورس کرانے کا فیصلہ

صوبے بھر کے تعلیمی افسروں کا ڈینگی کے حوالے سے ریفریشر کورس 13ستمبر کو ہوگا۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے پنجاب بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کے افسروں کاڈینگی کے حوالےسے ریفریشر کورس کرانے کافیصلہ کیا ہے، جس میں تمام سی ای او ، ڈی ای او ، ڈپٹی ڈی ای اوز، اے ای اوز اور ڈینگی کے فوکل پرسنز شرکت کریں گے، جبکہ ضلع کے انٹامالوجسٹ ماسٹرٹرینر ہوں گے۔
اس ریفریشر کورس کو محکمہ صحت منعقد کرے گا ۔
ٹریننگ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگی۔
تمام سی ای اوز کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹریننگ کی تمام سرگرمی تصاویر سمیت شام 5 بجے تک لاہور ارسال کریں گے۔


















