Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب میں سکولوں کا تعلیمی دورانیہ کا سیشن بڑھا دیا گیا، تعلیمی سیشن جون 2022ء تک مقرر

کورونا کی لہر میں معمولی کمی کے بعد تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں، طلبہ کے تعلیمی ضیاع کو پورا کرنے کے لئے پنجاب میں سکولوں کا تعلیمی دورانیہ کا سیشن بڑھا دیا گیا,سکولز کا تعلیمی سیشن جون 2022ء تک مقرر،بورڈز امتحانات آئندہ برس جون میں ہوں گے۔
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے مکمل نصاب پڑھایا جائے گا،تعلیمی سیشن میں توسیع کووڈ کے باعث سکولوں کی بندش کی وجہ سے کی گئی ہے،تعلیمی سیشن کا دورانیہ مقرر ہونے سے اساتذہ کو نصاب پڑھانے میں مدد ملے گی۔
پنجاب چیئرمینز بورڈز کمیٹی نے تعلیمی دورانیہ مقرر کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کو مراسلہ لکھا تھا،میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء آئندہ سال جون کے مہینے کیلئے امتحانات کی تیاری کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button