ایجوکیشنل اینڈ سوشل فورم کے وفد کی سی ای او ایجوکیشن ملتان سے ملاقات
سی ای او ایجو کیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کی تعیناتی پر ایجوکیشنل اینڈ سوشل فورم کے بانی و چیئر مین پروفیسر عنایت علی قریشی ،پرنسپل گورنمنٹ گریجو یٹ کالج فار وومن بلقیس ریحانہ بخاری، چیف آرگنائزر میاں وقاص فرید قریشی ، شوکت بدر، میاں نعیم ارشد نے کہا ہے کہ ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کی سی ای او ایجوکیشن تعیناتی خوش آئند ہے، شعبہ ایجو کیشن کی ترقی میں وہ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اہم کردار ادا کریں گے، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سی ای او ایجو کیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کو چارج سنبھالنے پر ملاقات کے موقع پر کیا۔
وفد میں وائس پرنسپل صدف شرمین، حاجی خلیل راں، نذر محمد وینس ،ربنواز وینس ،میاں اویس فرید قریشی ، میاں اسید ، میاں احمد شریک تھے۔
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ فرض شناس اور محنتی آفیسر ہیں ایجو کیشنل ڈیپارٹمنٹ میں انکو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے سکولوں کی بہتری کےلئے اہم کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر نذر محمد وینس ، حاجی خلیل راں ، میاں اویس فرید قریشی نے کہا کہ ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کی تعیناتی سے شعبہ ایجو کیشن میں مزید ترقی ہوگی، وہ قابل اور ملنسار آفیسر ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کو ایجو کیشنل اینڈ سوشل فورم کے وفد نے سرائیکی اجرک بھی پہنائی اور انکی مزید ترقی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔