Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈز کو امتحانات میں عملہ کی کمی کا سامنا، معاوضہ کم ہونے کی وجہ سے اساتذہ کا ڈیوٹیوں سے انکار

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کو عملے کی کمی کا سامنا ہے۔
نہم دہم امتحانات میں سپروائزری سٹاف کی کمی کاسامنا رہا ، اب انٹر کے امتحانات شروع ہورے ہیں ، معاوضے کی کمی کے باعث اساتذہ بطور نگران امتحانی عملہ ڈیوٹی کرنے سے گریزاں ہیں۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ انتہائی قلیل معاوضے کےباعث آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
اساتذہ نے پی پی ایس سی کی طرزپرامتحانی عملہ کامعاوضہ ڈبل کرنےکامطالبہ کیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ سیکرٹری پی بی سی سی کمیٹی فوری معاوضہ میں سوفیصد اضافہ کرے، بصورت دیگر وہ بورڈ کی ڈیوٹیاں نہیں دیں گے۔



















