Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈز نے پیپر مارکنگ کا معاوضہ 20 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے پیپر مارکنگ کا معاوضہ 20 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میٹرک میں پیپر مارکنگ کا معاوضہ 35 روپے مقرر ہے۔انٹرمیڈیٹ میں پیپر مارکنگ کا معاوضہ 45 روپے رکھا گیا ہے۔اضافہ کے بعد میٹرک کا معاوضہ 42 روپے اورانٹر کا معاوضہ 54 روپے فی پیپر ہوجائے گا۔
اساتذہ تنظمیوں نے فیصلے کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فائلر اور نان فائلر کی مد میں معاوضہ میں سے کٹوتی نہ کیا جائے ۔
فائلر کے معاوضہ میں سے 10 فیصد اور نان فائلر کے معاوضہ میں سے 20 فیصد کٹوتی کیجاتی ہے۔
کٹوتی نہ ہونے سے ایگزمینرز کو مناسب معاوضوں کی ادائیگی ممکن ہوسکے گی۔


















