Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی ادارے 12جنوری سے کھولنے کا فیصلہ، اساتذہ اور والدین نے اضافے کا مطالبہ کردیا

موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے 12جنوری سے کھولنے کا حتمی فیصلہ کرلیاگیا وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تمام سکولز اور کالجز اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہی کھلیں گے اور 12 جنوری سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے واضح کیا کہ چھٹیوں میں توسیع کے حوالے سے وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے اور محکمہ تعلیم کی جانب سے اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ انہوں نے والدین اور طلبہ سے اپیل کی کہ تعلیمی اداروں کے کھلنے کے شیڈول پر اعتماد کریں اور کسی بھی افواہ پر یقین نہ کریں پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں کوئی توسیع نہیں کی جا رہی اور تعلیم کے معمولات مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔یہ فیصلہ طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کو متاثر کیے بغیر موسم کی شدت کے باوجود تعلیمی نظام کو مستحکم رکھنے کے لیے کیا گیا ہےجبکہ اس صورتحال نے والدین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس شدید موسم میں بچوں کو علی الصبح اسکول بھیجنا نہایت مشکل ہےمحکمہ موسمیات نے بھی آئندہ دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی ہے، جس کے باعث سرد ہواؤں، دھند اور کم درجہ حرارت کا سلسلہ برقرار رہنے کا امکان ہے والدین کا کہنا ہے کہ خاص طور پر کم عمر بچوں کی صحت متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور صبح کے اوقات میں شدید سردی بچوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہےانہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں میں مزید چند دن کی چھٹیاں دی جائیں یا کم از کم اسکول اوقات کار میں نرمی کی جائے، تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی صحت اور حفاظت کو ترجیح دینا انتہائی ضروری ہے دوسری جانب پنجاب ٹیچرزیونین نے پرائمری کے طلبا کے لیے 10 روز مزید چھٹیاں دینے کا مطالبہ کیا ہے پنجاب ٹیچرزیونین کا کہنا تھا کہ طلباکو10روزکی چھٹیاں دیناانکی صحت کےتحفظ کیلئےضروری اقدام ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button