Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہیلتھ پروفائلز تاحال مکمل نہیں ہوسکیں

ملتان سمیت پنجاب کی بھر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سرکاری اور نجی سکولوں میں زیرِ تعلیم بچوں کے ہیلتھ پروفائلز تاحال مکمل نہیں کرسکیں۔

تفصیل کے مطابق صوبے بھر کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سطح کے طلبہ کے ہیلتھ پروفائلز تیار نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے اس حوالے سے متعدد بار واضح ہدایات جاری کی جا چکی تھیں۔

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (ڈی پی آئی) نے تمام متعلقہ اتھارٹیز سے سکولوں میں زیرِ تعلیم بچوں کی مجموعی تعداد طلب کر لی ہے اور ہدایت کی ہے کہ میٹرک اور انٹر میں پڑھنے والے طلبہ کا ڈیٹا دو روز کے اندر فراہم کیا جائے۔

ڈی پی آئی کی جانب سے جاری مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فوری طور پر بتایا جائے کہ زیرِ تعلیم بچوں میں سے کتنے فیصد کے ہیلتھ پروفائلز مکمل کیے جا چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بچوں کے ہیلتھ پروفائلز کی تیاری کا منصوبہ تین سال قبل سابقہ حکومت کے دور میں شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد طلباء کی صحت، بینائی، قد اور جسامت سے متعلق مکمل ریکارڈ مرتب کرنا تھا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر مقررہ ڈیڈ لائن میں مطلوبہ ڈیٹا فراہم نہ کیا گیا تو متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button