Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی ادارے کھل گئے، 60 فیصد طلباء گھر بیٹھے رہے
سموگ کی تعطیلات کے بعد ملتان کے تعلیمی ادارے کھل گئے، حاضری 40فیصد رہی ، افسروں کے دورے ۔
حکومتی احکامات کے بعد ملتان کے تعلیمی ادارے گذشتہ روز کھل گئے مگر طلبا وطالبات کی حاضری بہت کم رہی محکمہ سکولز کے مطابق صرف 40 فیصد طلبا سکول آئے جبکہ کالجز میں یہ شرح اس سے بھی کم رہی جبکہ یونیورسٹیوں میں طلباء کی تعداد 55فیصد رہی۔
ایس اوپیز کا جائزہ لینے کےلئے تعلیمی افسروں نے سکولوں کا دورہ کیا اور پرنسپلز کو مقررہ ایس اوپیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ سموگ کی صورتحال بہتر ہونے پر تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں،۔ تمام طلباء اور ان کے والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو سکول بھجوائیں تاکہ تعلیمی عمل دوبارہ شروع ہو سکے۔