Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترینسائنس وٹیکنالوجی

آپ کے موبائل فون جاسوسی کر رہے ہے :ایڈورڈ سنوڈن

سی آئی اے کے سابق اہلکار اور خفیہ دستاویزات منظر عام پر لانے والے جلا وطن امریکی صحافی ایڈورڈ سنوڈن نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر کوئی ایکشن نہ لیا گیا تو ہیکرز سے کوئی بھی فون محفوظ نہیں ہے۔
برطانوی اخبار دی گارجین کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومتوں کو بین الاقوامی اسپائی ویئر تجارت پر عالمی سطح پر پابندی عائد کرنی چاہیے یا ایسی دنیا کو قبول کرلینا چاہیے جس میں کوئی بھی موبائل فون ریاستی سرپرستی میں ہیکرز سے محفوظ نہیں ہے۔

آپ کا فون ہر طرح سے آپ کی جاسوسی کررہا ہے، بظاہر آپ کا فون آپ خود استعمال کررہے ہیں لیکن اس پر پہلے ہی بذریعہ ہیکنگ کسی اور کا کنٹرول ہے۔
ایڈورڈ اسنوڈن نے آئی فون کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم آئی فون کی بات کریں تو دنیا بھر کے تمام فونز میں ایک ہی سافٹ ویئر موجود ہوتا ہے، اگر وہ ایک آئی فون ہیک کرنے کا طریقہ جان سکتے ہیں تو بے شک وہ تمام آئی فونز کو ہیک کرسکتے ہیں، اور وہ یہ کررہے ہیں، جس سے لوگوں کا ڈیٹا بیچا جارہا ہے۔
اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کس ملک میں رہ رہے ہیں یا کونسی زبان بول رہے ہیں، ہم سب کے ساتھ یہ ہورہا ہے۔

ہم لوگوں کو اسے ہر حال میں روکنے کی ضرورت ہے، اگر ہم نے ٹیکنالوجی کی اس فروخت کو نہ روکا تو ابھی صرف 50 ہزار لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں، یہ تعداد 50 ملین تک پہنچ سکتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button