پاکستان سمیت کئی ملکوں میں عید الفطر مذہبی جوش اور جذبے سے منائی جارہی ہے ، ”ڈی رپورٹرز “ انتظامیہ کی تمام مسلمانوں کو عیدالفطر پر مبارکباد
ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے ، عید کی نماز کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، جس میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا،
سعودی عرب، خلیجی ریاستوں اور یورپی ممالک میں 21 اپریل کو عید الفطر منائی گئی، مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز عید کے روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے، امت مسلمہ کی خوشحالی و کامیابی کیلئے دعائیں. صوبائی دارالحکومتوں میں بھی عید گاہوں اور جامع مساجد میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوں گے۔
لاہور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع تاریخی بادشاہی مسجد میں ہوگا، جبکہ کراچی اورکوئٹہ سمیت ملک کے تمام شہروں اور قصبوں میں عید الفطر کے اجتماعات میں ملک کی سالمیت، ترقی اور بقاءکے لیے دعائیں کی گئیں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھی عید الفطر روایتی مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
پاکستان مقبوضہ کشمیر، بھارت، بنگلا دیش اور سری لنکا میں عیدالفطر آج ہفتہ کو منائی جارہی ہے۔
‘سرکاری حکام سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے نماز عید ادا کی اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی و استحکام کی دعائیں مانگی گئیں پشاور کی دیگر مساجد میں بھی عید کے بڑے اجتماعات ہوئے.
ادارہ "ڈی رپورٹرز” کی جانب سے پاکستان سمیت پورے دنیا میں بسنے والے اپنے پڑھنے والوں کی عیدکی مبارکباد پیش کی ”ڈی رپورٹرز “کے ایڈیٹر ان چیف نے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دعاگو ہیں کہ وہ اس مبارک دن کو تمام پاکستانیوں اور عالم اسلام کے لیے خوشیوں اور آسانیوں کا سبب بنائے، اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ اس نے ہمیں بھرپور طریقے سے رمضان المبارک میں اجتماعی عبادت کرنے کا موقع اور توفیق عطا فرمائی.
انہوں نے کہا کہ عید الفطر کا دن اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی طرف سے بخشش، رحمت اور عفو و درگزر کا دن ہے، یہ دن خوشیاں بانٹنے اور اپنے معاشرے کے محروم طبقے کے لیے ایثار و قربانی کا دن ہے، ضرورت مندوں، ناداروں، غریبوں اور محتاجوں کی بھرپور مدد کرتے ہوئے انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہونے کا موقع فراہم کریں.
واضح رہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں عیدالفطر آج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے اس موقع پر عید کی نماز کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے عید گاہوں میں سیکورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں.