Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر کے کالجز میں اساتذہ کی 8 ہزار اسامیاں خالی

حکومت پنجاب کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کے دعویٰ ہوا ہوگئے۔
پنجاب کے 790 کالجز میں اساتذہ کی آٹھ ہزار اسامیاں خالی پڑی ہیں، جس کی وجہ سے طلبا کا تعلیمی حرج ہورہا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو چھ ہزار کالج اساتذہ بھرتی کرنے کی ریکوزیشن ارسال کر رکھی ہے۔جس میں سے اب تک پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کالجز کیلئے دو ہزار اساتذہ بھرتی کر لیے ہیں۔
مذکورہ 2 ہزار اساتذہ کی بھرتی کے باوجود پنجاب میں کالج اساتذہ کی چھ ہزار اسامیاں اب بھی خالی ہیں۔
اساتذہ کی اسامیاں خالی ہونے سے تدریسی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سےطلبا کو پرائیویٹ ٹیوشن پڑھنا پڑی رہی ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت کلاسز کو ریگولرکرنے کےلئے اساتذہ کی تعیناتی کرے ۔



















