زکریا یونیورسٹی میں چھوٹے ملازمین افسروں پر بجلی بم گرا دیا گیا، 60 ہزار روپے تک بلوں نے چیخیں نکلوا دیں
زکریا یونیورسٹی میں بجلی کے بلوں کی کٹوتی نے ملازمین کی چیخیں نکلوا دیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ شعبہ الیکٹریکل منٹینینس کے ناتجربہ کار ایکسیئن نے بڑوں کو خوش کرنے کےلئے چھوٹے ملازمین کو بھاری بھرکم بل بھجوائے یہ افسر ایڈہاک پر ایس ڈی او بھرتی کئے گئے تاحال کاکردگی کے باعث مستقل نہ کیا جاسکا مگر سیاسی اثر ورسوخ کی وجہ سے ان کو ایکسیئن بنادیا گیا،جو غیر قانونی ہے، جس پر آڈٹ اعتراض بھی لگ گیا، جس کے بعد ان کو اہم اسائمنٹ بھی دےدی گئی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ملازمین نے احتجاج کی کال دینے کےلئے رابطے شروع کردئیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے کیٹگری کے گھروں کے بل انتہائی کم بھجوائے گئے ہیں، یہ سارے سینئر اور بڑے ٹیچرز ہیں ان کے مقابلے میں 16 اور 17ویں سکیل کے افسروں کے گھر 60 ہزار روپے تک بل بھجوادیئے گئے، یونیورسٹی کے با اثر اساتذہ خود منٹینینس جاکر بل کم کرواتے رہے اور یہ افسر ان کی خواہش کے مطابق بل بناتے رہے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر اس کا نوٹس لیں میرٹ پر ایمانداری کے ساتھ ریڈنگ کرکے بل بھجوائے جائیں اگر بل درست نہ کئے گئے تو احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔