Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ایک سال میں93ہزار بجلی کے میٹرزتبدیل کردئےگئے

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے رواں مالی سال 2021-22ء کے دوران جلنے اور خراب ہونے والے 93ہزار278میٹرز تبدیل کئے ہیں ان میں 89ہزار 825سنگل فیز، 3ہزار404تھری فیز اور 49ایم ڈی آئی میٹرز شامل ہیں۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی ہدایت پر جولائی تا اکتوبر2021ء کے دوران میپکو ملتان سرکل میں 15294، ڈی جی خان سرکل میں 5840، وہاڑی سرکل میں 5159، بہاولپور سرکل میں 11364، ساہیوال سرکل میں 9653، رحیم یار خان سرکل میں 11997، مظفرگڑھ سرکل میں 15229، بہاولنگر سرکل میں 5077اور خانیوال سرکل میں 13665میٹرز تبدیل کئے گئے ہیں

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button