Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پوزیشن ہولڈر طلباء کو الیکٹرک سکوٹرز دینے کےحوالے سے تقریب

حکومت کے اقدام کے تحت تعلیمی کارکردگی کو سراہنے کے لیے پنجاب کے صوبائی بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کےانٹر سالانہ امتحانات 2024ء کے پوزیشن ہولڈر طلباء کو الیکٹرک اسکوٹرز دینے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتما م تعلیی بورڈ ملتان کے کمیٹی روم میں کیا گیا۔

جس میں ملتان اور ڈیرہ غازی بورڈز کے گورنمنٹ کالجزکے پوزیشن ہولڈر طلباءوطالبات نے شرکت کی ۔

اس موقعہ پر تقریب سے چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان و کمشنر ملتان ڈویژن ملتان عامر کریم خان نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ آج کی یہ پروقار تقریب دراصل ہمارے محنتی اور ہونہار طلباء کی کامیابیوں کا جشن ہے۔

الیکٹرک اسکوٹرز کی تقسیم نہ صرف ان کی محنت کا اعتراف ہے بلکہ ایک روشن اور پائیدار مستقبل کی طرف قدم بھی ہے، انہوں نے کہا کہ پوزیشن ہولڈر طلباء ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، یہ نوجوان علم و ہنر سے آراستہ ہو کر وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن کریں گے۔

عامر کریم خان نے مزید کہا کہ حکومت اور تعلیمی اداروں کا مقصد یہی ہے کہ طلباء کو سہولیات فراہم کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ مزید دلجمعی اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کریں۔

اس موقع پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم شہزاد قریشی کنٹرولر امتحانات حامد سعید بھٹی اور انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ کی ممبر ہیرا منوراور دیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button