Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بجلی سستی ہوگئی

مہنگائی سے پریشان حال عوام کو بڑا ریلیف مل گیا۔

بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

بجلی مالی سال 2021کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔

بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق یکم فروری 2022 سے ہوگا۔نیپرا کا کہنا ہے کہ کمی کا صارفین کو22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ بجلی صارفین کوقیمت میں کمی کا ریلیف 3 ماہ کےلئے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیپرا نے کےالیکٹرک صارفین کیلئے بھی بجلی 76 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی نومبر2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی، کےالیکٹرک صارفین کو کمی کا ریلیف فروری2022 کے بلوں میں ملے گا۔

اس نوٹیفکیشن میں یہ بھی لکھا ہے کہ کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button