Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بجلی 4.30 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 4.30 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی، اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین کےعلاوہ تمام صارفین پر ہوگا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 4.30 روپے فی یونٹ اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جس میں کہا گیا ہے کہ نیپرابنےنومبر2021 کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں اضافہ کیا ہے ، لائف لائن صارفین کےعلاوہ تمام صارفین پر اضافے کا اطلاق ہوگا۔

یاد رہے دسمبر کے آخر میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نومبر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سماعت مکمل کی تھی ۔

دوران سماعت نیپرا کا کہنا تھا کہ سی پی پی اے کے اعداد و شمار کا جائزہ لیں گے، اعداد و شمار درست ہونے پر 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور ہوگا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے قیمتوں میں 4 روپے 33 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button