Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سیلاب اور شدید بارشوں کے سلسلے میں ایمرجنسی پلان جاری

ڈپٹی کمشنر ملتان محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سیلاب اور شدید بارشوں کے سلسلے میں ایمرجنسی پلان جاری کردیا ہے

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو ،واسا سمیت ضلعی محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم بھی جاری کیا یے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ شدید بارشوں کے پیش نظر بوسیدہ و خطرناک عمارتوں کا سروے کیا جائے، اور خطرناک عمارتوں سے مکینوں کو شفٹ کرنے کیلئے نوٹس دیے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ فلڈ بندوں پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کیا جائے، جبکہ ممکنہ سیلاب کے حوالے سے تمام ادارے موثر پلان تشکیل دینگے ۔

طاہر وٹو نے کہا کہ واسا ڈسپوزل سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کیلئے اقدامات کئے جائیں ، جبکہ ریسیکو ،محکمہ سول ڈیفنس،پولیس،آبپاشی سمیت تمام محکمے اپنی مشینری کو مکمل فعال رکھیں۔

طاہر وٹو نے کہا کہ شہری بارشوں میں مکمل حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button