ایمرسن فزکس سوسائٹی کا قیام
فزکس کے شعبہ میں ترقی دراصل ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کرنے کے مترادف ہے ، اور ایمرسن یونیورسٹی میں اس پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔
طلباء کو نت نئی بنیادی ایجادات اور روبوٹکس کے فیلڈ میں کام کرنے کے لیے ہر ممکن سہولت مہیا کی جا رہی ہے، تاکہ ان کا ہینڈ آن تجربہ عملی زندگی میں ان کا معاون ثابت ہو۔
ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ فزکس میں ایمرسن فزکس سوسائٹی کے قیام کے موقع پر کیا۔
فزکس سوسائٹی کے عہدیداران کا اعلان کیا گیا ، اور وائس چانسلر نے ان سے حلف لیا۔ فزکس کے طلبا میں سائینسی رجحان پیدا کرنا، ریسرچ کی سہولیات مہیا کرنا، نادار طلبا کی مالی امداد سیمینار اور ورکشاپس کا انعقاد سوسائٹی کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔
اس موقع پر چیرمین شعبہ فزکس پروفیسر شفقت حیات اور تمام فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔