ایمرسن یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس
ایمرسن یونیورسٹی کی تیسری اکیڈمک کونسل کا اجلاس کمیٹی روم میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں علمی دنیا کی مختلف ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
رجسٹرار ایمرسن یونیورسٹی ڈاکٹر محمد فاروق نے مختلف ایجنڈے پیش کیے، جن پر نظر ثانی اور منظوری دی گئی۔ اہم شرکاء میں سارہ حیات ایڈیشنل ڈائریکٹر ایچ ای ڈی، پروفیسر سید حبیب بخاری وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری، پروفیسر ڈاکٹر شفاعت یار خان ڈین اسکول آ ف انگریزی منہاج یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر حیات اعوان سنڈیکیٹ ممبر ایمرسن، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی اسلام آباد، اعجاز حسین کھوکھراسسٹنٹ پروفیسر (ریٹائرڈ) زکریا یونیورسٹی ملتان، پروفیسرڈاکٹر انوار احمد زکریا یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر مظہر حسین زکریا یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب ججہ، چیئرمین شعبہ انگلش لٹریچر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، آفتاب احمد خان کنٹرولر امتحانات، وارث بھٹی لائبریرین ایمرسن یونیورسٹی، ڈاکٹر عدنان طاہر ڈائریکٹر اکیڈمکس اور تمام شعبہ جات کے سربراہان شامل تھے۔اہم ایجنڈا آئٹمز میں نئی فیکلٹیز کا قیام اور ڈیپارٹمنٹس کا انضمام،مائیگریشن اورٹرانسفر کے قواعد، آن لائن اور فاصلاتی تعلیم کی پالیسیوں کی تصدیق، تمام ڈیپارٹمنٹل بورڈ آف سٹڈیز کے منٹس کی منظوری، اور 2024 کے لیے ایمرسن یونیورسٹی کی لائبریری کے قواعد و ضوابط شامل تھے۔وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان نے یونیورسٹی کے طلباء کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم یافتہ فیکلٹی کی بھرتی، فوری تشخیصی تکنیکوں کا نفاذ، کیمپس مینجمنٹ سسٹم کا تعارف، 71 مختصر کورسز، ای-لائبریری، ڈیجیٹل لائبریری، نئے بی ایس پروگرامز کا تعارف، فیکلٹی فیشل اٹینڈنس اور اسمارٹ فیکلٹی انیشی ایٹو۔ کے بارے میںبتایااورکہا کہ، ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے تحت 16 مختلف طلباء سوسائٹیز قائم کی گئیں، اور ایمرسن اینڈوومنٹ فنڈ کا قیام 10 ملین روپے کی ابتدائی رقم کے ساتھ کیا گیا۔ عملے کی پینشن کے لیے بھی خاطرخواہ فنڈز مختص کیے گئے۔ڈاکٹر رمضان نے ہولوگرام ٹیکنالوجی کو جلد شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔ یونیورسٹی کے پاس قومی سطح کے کھیل کے میدان ہیں، جہاں طلباء نے قومی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ڈاکٹر انوار احمد نے یونیورسٹی کی تاریخی تصویری گیلری کے قیام کی تجویز دی۔ تمام اکیڈمک کونسل کے اراکین نے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان کی کاوشوں کو سراہا۔