دوسرا سالانہ ایمرسن رمضان المبارک فلڈ لائٹ فٹبال کپ 2023
ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں جاری ” دوسرا سالانہ ایمرسن رمضان المبارک فلڈ لائٹ فٹبال کپ 2023 ” کے تیسرے روز سیمی فائنل میچز کھیلے گئے۔
پہلا سیمی فائنل مقابلہ ایمرسن گرین اور ایمرسن وائٹ کے مابین کھیلا گیا ، جس میں ایمرسن گرین نے 2 گول کے مقابلے میں 3 گول سے فتح حاصل کی، اور ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ محفوظ کی۔
دوسرا سیمی فائنل میچ ایمرسن یونیورسٹی لورز اور میاں نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی کے مابین کھیلا گیا ، جو بہت ہی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ایمرسن یونیورسٹی لورز نے 7 کے مقابلہ میں 8 پینلٹی ککس سے میاں نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
تیسرے روز کے پہلے سیمی فائنل میچ کے چیف گیسٹ ثاقب علی سیکرٹری ایگریکلچر ساوتھ پنجاب تھے، ان کے ہمراہ دیگر مہمان اعزاز ڈاکٹر غلام علی ڈائریکٹر ایئر یونیورسٹی اور پروفیسر ڈاکٹر شبیر چیئرمین شعبہ سوشیالوجی فیصل آباد یونیورسٹی تھے۔
جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ کے چیف گیسٹ میاں جاوید قریشی (صدر ڈی ایف اے ملتان) تھے، ان کے ہمراہ دیگر مہمان اعزاز رانا ندیم انجم (ڈی ایس او ملتان)، چوہدری محی الدین (ڈپٹی رجسٹرار لیگل بی زیڈ یو)، حاجی عبد الخالق، جمیل کامران (انٹرنیشنل بیس بال امپائر)، ڈاکٹر ریحان(آر او ایمرسن یونیورسٹی ملتان )،پروفیسر مقصود رضوی(ڈی ایس اے ایمرسن یونیورسٹی ملتان) اور ڈاکٹر ارقم (ڈائریکٹر سپورٹس منصوا) موجود تھے۔