Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایمر سن یونیورسٹی : سپورٹس گالا میں مقابلے جاری

ایمرسن یونیورسٹی کا سپورٹس گالا میں مقابلے جاری ہیں ” ایمرسن سپورٹس گالا ویک ” ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ظفر خان شیروانی کی نگرانی میں ساتویں روزکے کھیل بھی احسن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے۔

سیمی فائنل کے دو کرکٹ میچ کے مقابلے شعُبہ بزنس ایڈمنسٹریٹر، شعبہ باٹنی ، شعُبہ ایجوکیشن اور شعبہ اردو کے درمیان کھیلے گئے ۔

پہلے سیمی فائنل کرکٹ میچ کے چیف گیسٹ شعبہ پولیٹیکل سائنس سے پروفیسر شکیل صدیقی تھے۔

سیمی فائنل کا پہلا میچ شعبہ بزنس ایڈمنسٹریٹر اور شعبہ اردو کے درمیان کھیلا گیا، جو شعبہ بزنس ایڈمنسٹریٹر نے دئیے گئے 57 رنز کے ہدف کو باآسانی پورا کر کے یہ میچ جیت کر فائنل کے لیے اپنی جگہ بنا لی۔

سیمی فائنل کا دوسرا مقابلہ شعبہ باٹنی اور شعبہ ایجوکیشن کے درمیان ہوا ، جس کے چیف گیسٹ پروفیسر ڈاکٹر ابرار محی الدین تھے۔

اس میچ میں شعبہ باٹنی پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 100 رنز کا ہدف دیا ، جو شعبہ ایجوکیشن مقررہ اوورز میں پورا نہ کر سکا۔

یوں دوسرا سیمی فائنل کا میچ شعبہ باٹنی نے جیت کر فائنل کے لے اپنی جگہ بنائی۔

آج کا فائنل میچ شعبہ باٹنی اور شعبہ بزنس ایڈمنسٹریٹر کے درمیان ہوا ۔

فائنل میچ کے چیف گیسٹ ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چوہدری تھے۔

جن کا طلباء کی کثیر تعداد نے ان کا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال کر اور طالبات نے پھول کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا۔

شعبہ باٹنی اور شعبہ بزنس ایڈ منسٹریٹر کے درمیان کھیلا جانے والا فائنل میچ میں شعبہ باٹنی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 62 رنز کا ہدف دیا ، جس کو پورا کرنے میں شعبہ بزنس ایڈمنسٹریٹر ناکام ہوا، اور یوں ایمرسن یونیورسٹی کے پہلے سپورٹس گالا کا کرکٹ میچ کا فائنل شعبہ باٹنی کامیاب ہوکر اپنے نام کر لیا۔

رسہ کشی کا سیمی فائنل کا مقابلہ شعبہ اسلامیات اور شعبہ باٹنی کے درمیان ہوا ، جس کے چیف گیسٹ پروفیسر ڈاکٹر یونس تھے۔

یہ سیمی فائنل کا مقابلہ شعبہ اسلامیات نے باآسانی جیت لیا۔

اس کے ساتھ رسہ کشی کے فائنل مقابلہ شعبہ اردو اور شعبہ اسلامیات کے درمیان ہوا ، جس کے چیف گیسٹ چئیر مین شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر امتیاز حسین بلوچ تھے۔

رسہ کشی کا فائنل مقابلہ شعبہ اسلامیات نےبھر پور زور آزمائی کے بعد شعبہ اردو سے یہ مقابلہ جیت لیا۔

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چوہدری نے جیتنے دونوں ٹیموں اور تمام کھلاڑیوں کو مبارک دی، اور ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ظفر خان شیروانی اور معاون سپورٹس پروفیسر عاطف سہو، ممبر سپورٹس کمیٹی پروفیسر محمد اشرف ملک اور پروفیسر ملک محمد حسین ، سردار احمد، محمد شفیق ، اور گراونڈ عملہ کو بھی کامیاب اور انتہائی منظم انداز سے تمام کرکٹ میچز اور رسہ کشی کے مقابلے کرانے پر ان خدمات کو نہ صرف سراہا بلکہ آئندہ بھی اس جسیی ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی تاکید بھی کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button