Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی کا سپورٹس گالا رنگارنگ مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہوگیا

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چوہدری کے ہدایات کی روشنی میں ایمرسن یونیرسٹی ملتان کے پہلے سپورٹس گالا کی رنگا رنگ تقاریب جوش و خروش کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچیں۔

ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ظفر خان شیروانی ،معاون سپورٹس پروفیسر عاطف سہو اور ممبر سپورٹس کمیٹی پروفیسر محمد اشرف ملک، پروفیسر ملک محمد حسین کی نگرانی میں ” ایمرسن سپورٹس گالا ویک ” کے تمام طرح کے کھیل نہایت خوش اسلوبی اور منعظم انداز سے اختتام پذیر ہوئے۔

اختتامی مقابلے طالبات کے درمیان ہوئے ، جس میں شعبہ اردو، شعبہ باٹنی ، شعبہ شماریات، شعبہ ایجوکیشن اور شعبہ انگریزی کے درمیان رسہ کشی کے مقابلے ہوئے۔

پہلا رسہ کشی کا مقابلہ شعبہ اردو اور شعبہ شماریات کی طالبات کے درمیان ہوا جس کی چیف گیسٹ پروفیسر فرح وسیم تھیں ۔
یہ مقابلہ شعبہ شماریات کی طالبات نے باآسانی جیت لیا۔

دوسرا رسہ کشی کا مقابلہ شعبہ باٹنی اور شعبہ انگریزی کے درمیان ہوا، جس کی چیف گیسٹ پرفیسر ثنا بشیر تھیں ۔
یہ مقابلہ شعبہ باٹنی نے زور آزمائی کر کے جیت لیا ۔

تیسرا مقابلہ شعبہ ایجوکیشن اور شعبہ شماریات کے درمیان ہوا ش جس کی چیف گیسٹ پروفیسر رابعہ محسن تھیں۔
یہ مقابلہ بھی شعبہ شماریات نے باآسانی جیت لیا۔

یوں شعبہ شماریات اور شعبہ باٹنی نے فائنل کے لیے اپنی جگہ بنائی۔

رسہ کشی کا فائنل مقابلہ شعبہ شماریات اور شعبہ باٹنی کے درمیان ہوا، جس کی چیف گیسٹ پروفیسر بشریٰ آصف تھیں، اور یہ رسہ کشی کا فائنل مقابلہ شعبہ شماریات کی طالبات نے اپنے نام کیا۔

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چوہدری نے جیتنے والی طالبات کی ٹیم کو مبارک دیتے ہوئے کیا کہ طالبات کا کھیلوں میں حصہ لینا ایک تعمیری معاشرے کی نہ صرف علامت ہےبلکہ معاشرتی اور سماجی رویوں کو بہتر کرنے کی ہم نصابی سرگرمیاں ہیں۔

اس موقع پر کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ابرار عبدالسلام ، ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ظفر خان شیروانی، چئیرمین شعُبہ اُردو پروفیسر ڈاکٹر امتیاز حسین بلوچ، چئیرمین شعبہ اسلامیات پروفیسر ڈاکٹر سلیم اعوان ، چئیرمین شعبہ پولیٹکل سائنس پروفیسر عثمان جان،پروفیسر ڈاکٹر ابرار محی الدین، چئیرمین شعبہ کمپوٹر سائنس پروفیسر جاسم،پروفیسر ڈاکٹر سعید ناصر، پروفیسر مخدوم قیصر عالم ، پروفیسر وسیم عالم ،پروفیسر ڈاکٹر یونس ،پروفیسر ناصر عمران، پروفیسر عامر حفیظ،پروفیسر ڈاکٹر حاجی محمد، پروفیسر احسان، پروفیسر ذولفقار راں ،پروفیسرشکیل صدیقی ، پروفیسر سلیم طارق ،پروفیسر آفتاب خان خاکوانی، پرفیسر عاطف سہو، پروفیسر محمد فرمان،پروفیسر جواد اشرف پروفیسر شفقت عباس،پروفیسر ملک محمد حسین، پروفیسر محمد اشرف ملک، سردار احمد، محد شفیق، میڈیکل یونٹ سے اسد بھٹہ بھی موجو دتھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button