ایمرسن یونیورسٹی کی ترقی کا سفر چلتا رہے گا : ڈاکٹر نعیم
ایمرسن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ڈاکٹر نعیم نے کہا ہے کہ ایمرسن یونیورسٹی کی ترقی کا سفر چلتا رہے گا، راستے میں آنے والے مشکلات کو انتظامیہ میرٹ پر فیصلے کرکے ختم کرتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایمرسن یونیورسٹی نے ابھی اپنا آغاز کیا ہے ابتداء میں اس خطے میں کامیابی کے نئے ٹارگٹ حاصل کئے ہیں، جس کیوجہ سے اس کے خلاف پروپیگنڈا شروع کردیا گیا ، یونیورسٹی میں داخلوں سے لیکر تعیناتیوں تک میرٹ پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا گیا، اساتذہ کو ضم کرنے کے معاملے میں تمام تر قانونی تقاضوں کو پورا کیاگیا جس کی سینڈیکیٹ سے منظوری لینے کے بعد جوائننگ ی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جتنے اساتذہ کالج سائیڈ کے تھے ان سب کو یونیورسٹی میں ضم ہونے کی پیشکش کی گئی تھی جو راضی ہوئے ان کو ضم کرلیاگیا باقی کی خدمات ایچ ای ڈی کو واپس دے دی گئیں، مگر کچھ سازشی عناصر اس تاریخی تعلیمی ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، ان کی سازش کو ناکام بنادیا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے ۔