اولین سپورٹس کے خلاف ایمپائرز نے چارج شیٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ارسال کردی
انٹر کلبز کرکٹ چیمپئن شپ کے فائنل کھیلنے والے اولین سپورٹس کے خلاف ایمپائرز نے چارج شیٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ارسال کردی ہے۔
رپورٹ میں ایمپائر دلشاد علی اور محمد آصف نے تحریری کہا ہے فائنل میں اولین کے کپتان خرم بٹ (کلب کے صدر بھی) اور عدنان خان باقی ٹیم ممبرز کے ہمراہ گالیاں دیتے ہوئے امپائرز کے کمرے تک آگئے اور نا صرف امپائرز کو بلکہ پی سی بی اور جہانگیر مرزا کو بھی با آواز بلند گالیاں دیں۔
اس دوران عدنان خان نے امپائرز کو دھمکیاں بھی دیں اور جمیل کامران کو کہا ” آج کے بعد ملتان کے کسی گراؤنڈ پر مجھے یہ امپائر نظر نہ آئیں، ورنہ میں ان کو سبق سکھا دوں گا۔ ”
اس موقع پر سکورر بھی موجود تھا اور اوکاڑہ کی پوری ٹیم اور ان کی مینجمنٹ بھی موجود تھی، جنہوں نے یہ سارا واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا اور کانوں سے سنا، امپائرز کی سفارشات پر پی سی بی کے کسی بھی ایونٹ میں شرکت کے لیے اس کلب پر دو سال کے لیے پابندی لگا دیں۔
عدنان خان پر پی سی بی کے کسی بھی ایونٹ میں شرکت پر 5 سال کی پابندی جمیل کامران چیئرمین اولین کرکٹ کلب پر پابندی یہ واقعہ خراب رویے، ناقص نظم و ضبط کو ظاہر کرتا ہے اور یہ کرکٹ کی روح کے خلاف تھا۔
ہم امپائرز ریجنل انتظامیہ سے سختی سے کام لینے کی درخواست کرنا چاہیں گے، ان مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔