Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کا برطرف ملازم عدالتی احکامات کے باوجود ملازمت سے محروم

محکمہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ملازم ارشدعلی نے اپیل کی ہے کہ انہیں ملازمت پربحال کیا جائے، اور محکموں کی کشمکش میں ان کاروزگار نہ چھیناجائے۔

ایک تحریری اپیل میں انہوں نے کہاکہ انہیں 10 فروری 2010 کو دیہات میں چھوٹے کاشتکاروں کے لئے غذائی تحفظ اورپیداواری صلاحیت بڑھانے کے خصوصی پروگرام میں سکیل 17میں کریڈٹ آفیسر تعینات کیاگیاتھا اور وہ ساہیوال میں کام کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم کی منظوری کے بعد وزارت خوراک وزراعت اورلائیوسٹاک کو دیگرمحکموں میں منتقل کردیا ، اور خصوصی پروگرام کے تمام ملازمین نومبر2011سے وفاق اورصوبے کے درمیان معلق ہوگئے۔

انہیں نہ تنخواہیں دی گئی نہ ہی کسی محکمے میں رکھا گیا ہم نے 2012میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن نمبر1308دائر کی، جس کے بعد ہدایت کی گئی کہ وزیراعظم پاکستان کی 30جون 2011 کی پالیسی کے تحت تمام ملازمین کو تین ماہ میں ریگولر کردیا جائے۔
عدالتی احکامات کے بعد کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے پنجاب کے 85،سندھ کے 72اورخیبرپختونخواہ کے 59 ملازمین کو وزارت خوراک کے مختلف محکموں میں تعینات کیا، لیکن ہمیں پھر نظر انداز کردیاگیا،جس کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

عدالت کے دوبارہ احکامات پرکابینہ کی ذیلی کمیٹی نے ہمیں واپس بلایا اورضروری کارروائی کے لئے کیس کی منظوری دی،کمیٹی نے2 اپریل 2013کو مختلف محکموں کو بھی تقرری کی سفارش کی ، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ مختلف عدالتوں اورکمیٹیوں کے احکامات کے باوجود مجھے تعینات نہیں کیاجارہا۔

وزیراعظم پاکستان اورچیف جسٹس آف پاکستان سے گزارش ہے کہ وہ صورت حال کانوٹس لیں ،اور میری تعیناتی کے احکامات جاری کئے جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button