Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمپلائز یونین ملتان بورڈ کا بڑا اجلاس

ایمپلائیز ویلفیئر اسوسیی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان کا اجلاس زیر صدارت ملک نثار احمدصدر ایمپلائیز ویلفیئر اسوسیی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان منعقد ہوا، جس میں ایمپلائیز ویلفیئر اسوسیی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان کے تمام عہدیدران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بورڈ ملازمین کے لیے عمرہ قرعہ اندازی اور سپورٹس گالا کے انعامات کی تقسیم کے امور کا جائزہ لیا گیا، یہ تقریب 17جنوری بروزہفتہ کو منعقد ہوگی۔

اجلاس سے ملک نثار احمد نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ بورڈ ملازمین کی فلاح و بہبود، شفاف قرعہ اندازی اور کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی پر زور دیا۔
اس موقع پر ملک نثار احمد نے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف ملازمین میں یکجہتی اور خوشی کا باعث بنتے ہیں بلکہ ادارے میں مثبت اور صحت مند ماحول کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

جنرل سکرٹیری شیخ عمران حسین نے کہاکہ ابھی تک یونین نے 140 ملازمین کو عمرے پر بھجوائےہیں۔

اس موقع پر محمد الیاس نوناری میڈیا ایڈوائزر نے کہا کہ 2026 میں ایمپلائیز ویلفیئر اسوسیی ایشن کی طرف سے 14 بورڈ ملازمین کو عمرے پر بھجوایا جائے گا اور غیرمسلم بورڈ ملازمین کو موٹر سائیکل دیا جاتا ہے۔

اس موقع پر مہر محمد اکبر ،مجاہد حسین بلوچ،محمد جواد نعیم بھٹی ،راو عمار اکبر ،چویدری احسان الہی، محمد تیمور،حافظ محمدیحیی خان، ملک حمد رمضان، محمد یونس جٹ ورک اور محمد عثمان انصاری بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button