Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمپلائز یونین زکریا یونیورسٹی کا بڑا اعلان، وائس چانسلر آفس کا گھیراؤ اور دھرنا ہوگا

زکریا یونیورسٹی کی ایمپلائز یونین نے مطالبات تسلیم نہ کرنے پر آج ہٹرتال کا اعلان کردیا۔

اس سلسلے میں ایمپلائز یونین کے صدر ملک صفدر حسین، جنرل سیکرٹری رانا مدثر کا کہنا ہے کہ ایمپلائز یونین نے ہیمشہ ملازمین کے حق کی جنگ لڑی ہے، اور انتظامیہ کی ہرمشکل میں ساتھ دیا ہے، مگر اب ملازمین کے حوالے سے انتظامیہ کا رویہ ناقابل برداشت ہوتاجارہا ہے ، اور ملازمین کے جذبات کو مشتعل کیا جارہا ہے ۔

ہمارے جائز مطالبات کو مسلسل نظر انداز کیاجارہا ہے ،جس کےلئے آج سے قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی، جس کےلئے تمام ملازمین 11 بجے ایڈمن بلاک سامنے اکھٹے ہوکر دھرنا دینگے۔

ان کا کہناتھا کہ انتظامیہ ڈیلی ویجز ملازمین جو رہ گئے تھے کو مستقل کرنے کےلئے انٹرویو کے مراسلے جاری کرتی ہے صبح پتا چلتا ہے کہ کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ۔

مطالبہ ہے جو مراسلہ جاری کیاگیا ہے کہ اس کے مطابق انٹرویو لئے جائیں، عرصے درازسے سکیل ایک سے چار ملامین کےلئے 20 فیصد کوٹہ پر ٹائپنگ ٹیسٹ لیکر ترقی دی جائے ۔

قانونی مراحل طے کرنے کے باوجود پریس اہلکاروں کے ٹائم سکیل آرڈر نہیں کئے گئے، وہ فوری طورپر کئے جائیں ،اسسٹنٹس کوفوری طور پر اسسٹنٹ رجسٹرار ترقی دی جائے ، سیکورٹی سٹاف ، بس ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کو فوری پر یونیفارم دی جائے۔

سرکاری طور پر ڈیلی ویجز ملازمین کی اجرت بڑھنے کے باوجود ابھی تک ان کی اجرت بڑھانے کانوٹیکفیشن نہیں جاری کیاگیا، جو ظلم ہے، مراسلہ جاری کیا جائے ۔

جونیئر کلرک ترقی پانے والوں کی فکسیشن نہیں کی گئی، اس لئے فوری فکسیشن کی جائے ۔

یہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو آج وی سی آفس کے ساتھ دھرنا دیا جائے گا، جس کی ذمےداری انتظامیہ پرہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button