Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمپلائز یونین زکریا یونیورسٹی کی کاوشیں کامیاب، 249 ملازمین کو ٹائم سکیل مل گیا

زکریا یونیورسٹی کے 249 ملازمین کو ٹائم سکیل کے تحت ترقی دے دی گئی ، 210 کی ترقی کےلئے کیس فائل مرحلے میں پہنچ گیا ۔

زکریا یونیورسٹی حکام نے ترقی کے منتظر 249چھوٹے ملازمین کو ٹائم سکیل کے تحت ترقی کے احکامات جاری کردئے، جن مین مالی/ بیلد124 ، سکیورٹی گارڈز 90، نائب قاصد 20 ، خاکروب 8، بک بائنڈرز 2، ٹلیفون ایٹنڈنٹ، 2 کمپیوٹر ایٹنڈنٹ ایک ، سٹور ایٹنڈنٹ ایک ، جونئیر ایٹنڈنٹ ایک شامل ہیں ۔

ایمپلائز ویلیفئر یونین کے صدر ملک صفدر حسین اور جنرل سیکرٹری رانا مدثر کا کہنا ہے کہ ملازمین کی ہر دلعزیز ایسوسی ایشن ہمیشہ سے ملازمین کی حقوق کی جنگ لڑتی رہتی ہے ، اور آپ کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش میں رہتی ہے۔

249 ملازمین کو ٹائم سکیل آرڈرز جاری کرادئے ہیں، جس میں ملازمین کو پانچواں، چوتھا، تیسرا اور دوسرا سکیل ملا۔
ہم وائس چانسلر، رجسٹرار ، خزانہ دار ، آر۔اے کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ملازمین کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا ، بہت جلد 210 ملازمین کو بھی ٹائم سکیل مل جائے گا ۔

کیس منظور ہوگیا ہے، کیس وائس چانسلر کے پاس ہے، اپیل والے اور دیگر ڈیلی ویجز ملازمین کی سلیکشن کمیٹیوں کا سلسلہ ماہ اکتوبر 2022 سے شروع ہو جائیگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button