ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کا سپورٹس گالا آج سے شروع ہوگا

زکریا یونیورسٹی ملتان کی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے اسپورٹس اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے شاندار اسپورٹس گالا کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
سپورٹس گالا آج 10 سے 12 دسمبر 2025 تک یونیورسٹی کے اسپورٹس گراؤنڈ میں منعقد ہوگا، جس میں تمام ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے مختلف کھیلوں اور تفریحی مقابلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
اس موقع پر مرد و خواتین ملازمین کے لیے کرکٹ، فٹبال، والی بال، بیڈمنٹن، رسہ کشی اور دیگر دلچسپ کھیلوں کے مقابلے ہوں گے ، جبکہ بچوں اور فیملیز کے لیے خصوصی سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی۔
ایمپلائز یونین کے عہدیداروں صدر غلام حر غوری، ندیم بوسن، خرم عظیم، شاہد وگڑ اور عدنان تھہیم نے کہا ہے کہ اسپورٹس گالا کا مقصد ملازمین میں باہمی محبت، یکجہتی، ٹیم ورک اور جسمانی صحت کو فروغ دینا ہے۔
انتظامیہ اور یونین قیادت نے تمام ملازمین کو بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ سپورٹس گالا خوشگوار یادوں اور مثبت سرگرمیوں کا باعث بنے گا۔


















