انگلش بورڈ نے دورہ پاکستان سے انکار پر معافی مانگ لی

دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے انگلش کرکٹ بورڈ نے معافی مانگ لی۔
بتایاگیاہے کہ دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے معاملے پر 9 روز بعد انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمور نے معافی مانگ لی ہے۔
انگلش بورڈ کی جانب سے معافی مانگتے ہوئے کہا گیا کہ آئندہ برس پورے ٹور کےلیے پاکستان جائیں گے، اور آئندہ سال انگلینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچ اور پانچ ون ڈے کھیلنے پاکستان جائے گی۔
آئن واٹمور کہتے ہیں کہ پاکستان نہ جانے کا فیصلہ انتہائی مشکل تھا ، لیکن سیکیورٹی ماہرین کے مشورے پر ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان سے جانا بھی فیصلے کی وجہ بنا۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ جانے سے جس کا بھی دل دکھا ہو، اس سے معذرت چاہتا ہوں۔
چیف انگش بورڈ نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کو پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات دوبارہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے، وہ گزشتہ سال انگلینڈ آنے پر پاکستان کے بےحد مشکور ہیں۔



















