ملتان ٹیسٹ کا چوتھا روز: انگلش ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بنا کر اننگ ڈکلئیر کردی ،267 رنزکی لیڈ حاصل
پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریزکے پہلا میچ جو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے، چوتھے روز چائے کے وقفے تک انگلش ٹیم نے مڈل آرڈر بیٹسمین کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت 823 رنز بنائے، اور 267 کی لیڈ حاصل کرلی ہے۔
دوسرے سیشن میں صائم ایوب اور سلمان علی آغا بطور گیند باز اپنا کھاتہ کھولنے میں کامیاب ہوئے، اور اپنا کئیریر بیسٹ سکور بنانے والے جوئے روٹ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ جوئے روٹ نے375 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 262 رنز سکور کیے، جن میں 17 چوکے شامل تھے جبکہ صائم ایوب نے ہیری بروک کو شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ ہیری بروک نے 322 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 317 رنز بنائے، جس میں 29 چوکے 3 چھکے شامل تھے۔ اس طرح پاکستانی بالرز انگلینڈ بیٹنگ کا زور توڑنے میں کامیاب ہوئے۔
اس سے قبل جوئے روٹ اور ہیری بروک نے سنچریز مکمل کرکے نئے ریکارڈز قائم کیے۔ جوئے روٹ نے نہ صرف اپنے کیئریر کی چھٹی ڈبل سنچری مکمل کی، بلکہ انہوں نے 2016 میں اپنا سب سے زیادہ قائم کردہ سکور 254 کو بھی توڑا جو کہ پاکستان کے ہی خلاف بنایا تھا۔
ہیری بروک نے ٹرپل سنچری مکمل کرنے کے ساتھ اپنا ہی قائم کردہ ریکارڈ بہتر بنایا ، اس سے پہلے ہری بروک نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 186 رنز نیوزی لینڈ کے خلاف 2023 میں بنائے تھے۔
کھانے کے وقفے کے سلمان علی آغا نے جوئے روٹ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔ جیمی سمتھ کے ساتھ ملکر ہیری بروک نے سکور تیزی سے آگے بڑھایا اور دوسری تیز ترین ٹرپل سنچری بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
جیمی سمتھ لمبی اننگ نہ کھیل سکے، اور 24 گیندوں پر 31 سکور بنانے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر عامر جمال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
کرس ووکس 17 جبکہ برائیڈن کارس 9 کے ساتھ ناٹ آؤٹ کریز موجود تھے کہ انگلش کپتان نے اننگ ڈکلئیر کرنے کا اشارہ کردیا۔
اس قبل گزشتہ روز بین ڈیکٹ 84، زیک کرالی78 جبکہ اولی پاپ بنا کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، نسیم شاہ 2-2، شاہین آفریدی، سلمان علی آغا، عامر جمال نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔