Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان ٹیسٹ : تیسرا دن بالرز کے نام رہا، انگلینڈ 2 وکٹ کے نقصان پر 36, جیت کے لئے مزید 261 رنز درکار

پہلی اننگ میں سنچری بنانےو الے بین ڈیکٹ کو ساجد خان نے صفر پر بولڈ کر دیا، زیک کرالی بھی 3 کے انفرادی سکور پر نعمان علی کی بال محمد رضوان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

جوئے روٹ 12 اور اولی پوپ 21 رنز کے ساتھ کریز پر موجود

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ سیریز کے دوسرے میچ کے تیسرے روز بالرز کا پلہ بھاری رہا، مجموعی طور پر 16 وکٹیں گری، پہلے سیشن میں 7 وکٹیں گری، جس میں سے چار انگلش بیٹرز اور تین پاکستانی بیٹسمینوں کی تھیں، دوسرے سیشن میں 2 وکٹیں اور تیسرے سیشن میں 7 وکٹیں جن میں سے 5 پاکستان اور 2 انگلینڈ کی تھی گری۔

آج جب تیسرے دن کھیل میں میں انگلینڈ نے اپنی اننگ 239 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی تو وکٹ کیپر بیٹر جیمی سمتھ اور برائیڈن کارس پاکستانی باؤلنگ کا سامنا نہ کرسکے اور 7 ویں وکٹ کی شراکت میں 23 رنز ہی بناسکے ۔ برائیڈن کارس چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، ان کی وکٹ بھی گزشتہ روز کے ہیرو ساجد خان کےحصے میں آئی۔

آٹھویں وکٹ بھی ساجد خان لے اڑے جب انہوں نے میتھیو پوٹس کو 6 کے انفرادی سکور پر بولڈ آؤٹ کردیا۔جیمی سمتھ کو نعمان علی نے صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا، جنہوں 21 رنز بنائے تھے۔

پہلی اننگ میں پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7، نعمان علی 3 وکٹیں حاصل کی۔

انگلینڈ کے 293 پر آل آؤٹ ہونے پر پاکستان کو 75 رنز کی برتری ملی۔ دوسری اننگ کے آغاز میں بھی پاکستانی اوپننگ بلے باز اچھا مجموعہ تشکیل دینے میں ایک بار پھر ناکام ہوئے اور 9 کے مجموعی سکور پر عبد اللہ شفیق شعیب بشیر کی گیند پر وکٹوں کے پیچے کیچ آؤٹ ہوئے، ایمپائر کی طرف سے شک فائدہ ملنے پر انگلش کپتان نے ریویو لے لیا جو کہ کامیاب رہا، وہ صرف 4 رنز بناسکے۔

کپتان شان مسعود پہلی اننگ کی طرح ایک بار پھر ناکام ہوئے 1 چوکے کی مدد سے 11 رنز بنا کر شعیب بشیر کا شکار بنے، سلپ میں کھڑے اولی پاپ نے ان کا کیچ تھاما، دوسرے سیشن میں انگلش بالرز 2 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے، چائے وقفے کے بعد جیک لیچ نے پے درپے دو وکٹیں لیکر کھیل کا پانسہ پلٹ دیا۔

کھانے کے وقفے کے بعد جیک لیچ نے دوسری اننگ میں اپنا کھاتا کھولا، پہلی اننگ میں ریکارڈ قائم کرنے والے کامران غلام 26 رنز بنا کر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگ میں 5 چوکے شامل تھے۔

5ویں وکٹ کی شراکت میں محمد رضوان اور سعود شکیل نے محتاط انداز میں سکور کارڈ آگے بڑھایا۔ 37 رنز کی پارٹنرشپ کے بعد محمد رضوان 23 کے انفرادی سکور پر 2 چوکے لگا کر برائیڈن کارس کی گیند پر جمی سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

سعود شکیل لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوگئے، عامر جمال اور محمد نعمان ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے اور 1-1 رن بنا کر انگلش سپن بالنگ کے جادو کا شکار ہوگئے۔

نویں وکٹ کی شراکت میں ساجد خان اور سلمان علی آغآ نے 65 رنز بنائے۔

اس موقع پر سلمان علی آغا نے76 گیندوں پر اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی 9ویں نصف سنچری مکمل کی، جس میں 4 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا، سلمان علی آغا برائیڈن کارس کی گیند پر بین سٹوکس کے ہاتھ کیچ آؤٹ ہوئے، ان کی اننگ میں 1 چھکا اور 5 چوکے شامل تھے۔ ساجد خان نے 22 رنز بنائے اور وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے، ان کی وکٹ میتھیو پوٹس کے حصے میں آئی۔ پاکستان کی پوری ٹیم 221 رنز پر آؤٹ ہوئی اور 297 کا ٹارگٹ انگلینڈ کو جیت کے لیے دیا۔

انگلینڈ کی طرف سے دوسری اننگ میں شعیب بشیر نے 4 جبکہ جیک لیچ 3 اور برائیڈن کارس نے 2 جبکہ میتھیو پوٹس نے 1 وکٹ حاصل کی۔

سکور کچھ اس طرح رہے
پہلی اننگ
پاکستان 366
انگلینڈ 291
پاکستان کو برتری 75

دوسری اننگ
پاکستان 221
انگلینڈ 36/2
جیت کےلئے مزید 261 رنز درکار

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button