Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستانی سپنرز نے انگلینڈ کو بیٹنگ بھلا دی، کھانے کے وقفے تک 5 وکٹوں پر 110 رنز

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان بالرز نے پہلے دن کے پہلے سیشن میں آدھی ٹیم پویلین واپس بھیج دی۔

آج جب انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ شروع کی تو شیک کرالی اور بین ڈیکٹ نے اننگ کا آغاز کیا۔ شروع کے ابتدائی اوورز میں بلے بازوں نے کھل کر کھیلا جس پر پاکستانی سائیڈ سے سپنرز کی خدمات حاصل کی گئی۔

جس کے بعد انگلینڈ کی اوپننگ سٹینڈ اور مڈل آرڈر می دھجیاں بکھر گئی۔

زیک کرالی 29، بین ڈیکٹں52، اولی پاپ 3، جوئے روٹ اور ہیری بروک 5-5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔

اس وقت کریز پر کپتان بین سٹوکس اوع وکٹ کیپر بیٹسمین جیمی سمتھ موجود ہیں۔

پاکستان جی جانب سے نعمان علی نے 2 ساجد خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button