Breaking NewsSportsتازہ ترین
انگلش ٹیم نے ملتان گرمی کا چیلنج قبول کرلیا، آج میدان میں اترنے کا اعلان کردیا
ملتان پہنچنے کے بعد دو روز تک ہوٹل میں گزارنے والی انگلش ٹیم نے آج پریکٹس کا اعلان کردیا۔
ٹیم مینیجر ڈینی روبن کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ملتان کرکٹ سٹیڈیم سامنے آنے کا وقت ہوگیا، دو دن گرمی سے مخفی رہنے کے بعد انگلش کرکٹ ٹیم کل صبح یعنی جمعہ چار اکتوبر 10 بجے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔
ہم پاکستان میں اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ظاہر ہونے کے لیے تیار ہو گئے ہیں اور ہماری ٹیم صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے کے درمیان پریکٹس کرے گی۔
انگلش ٹیم کے ٹاپ ارڈر بیٹسمین زک کرولی میڈیا پ سے خطاب کریں گے اور سوالوں کے جوابات دیں گے۔
پاکستان کی کرکٹ ٹیم بھی کل اسی وقت کے دوران بیٹنگ پریکٹس کرے گی۔