Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز : برطانوی کپتان بین سٹوکس کی پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس کی پاکستان کے خلاف سات اکتوبر سے شروع ہونے والے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے، جمعہ کو ہونے والے پریکٹس سیشن نے ان کی فٹنس پر سوال اٹھادئے، جب انہوں نے پہلی ٹریننگ کی۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں بین سٹوکس ایسے وقت میں آئے ہیں، جب انجری کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف پوری ہوم سے باہر تھے، نیٹ پریکٹس میں بین سٹوکس نے معمولی ٹائم کے لیے بیٹنگ کی اور چند گیندیں کیں اور اپنی اپنی فٹنس جانچنے کا اندازہ لگایا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے قریبی ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ بین سٹوکس ابھی تک مکمل طور پر فٹ نہیں ہوئے ہیں اور ان کے ابھی مزید کچھ ٹیسٹ ہونے ہیں اس کے بعد ہی فیصلہ ہوگا کہ وہ پاکستان کے خلاف کھیل سکیں گے یا نہیں۔

اب ٹائم چونکہ بہت کم باقی ہے اس لیے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بین سٹوکس پاکستان کے خلاف پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے، اگر بین سٹوکس کے بیان کو سامنے رکھا جائےجس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے لیکن بائولنگ نہیں کریں گے ایسی کنڈیشن میں انگلینڈ کو چار پیسز کے ساتھ جانا پڑے گا اور ممکن ہے کہ وہ جوروٹ کے سپن پر اکتفا کریں جو کہ فل ٹائم اسپنر نہیں ہیں اور اگر بین سٹوکس نہیں کھیلتے تو انگلینڈ کا انتخاب آسان ہو جائے گا۔

بین سٹوکس کی عدم موجودگی میں اولی پوپ جنہوں نے سری لنکا کے خلاف کپتانی کی تھی وہ قیادت جاری رکھیں گے، نمبر چھ پر سمتھ کو بیٹنگ کے لیے بھیجا جا سکتا ہے اور اس کے بعد پانچ باؤلرز کا انتخاب کرنا آسان ہوگا، جس میں تین پیسرز اور دو سپنرز ہو سکتے ہیں، برائٹن کارز کو ٹیسٹ ڈیبیو مل سکتاہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button