ملتان میں داخلہ مہم کے لئے اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی جانب سے ضلع بھر کے تعلیمی افسران اور سکول سربراہان کو اہم ہدایات جاری کر دی گئیں۔
جاری کردہ مراسلے کے مطابق تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور ہائی و ہائر سیکنڈری سکولوں کے پرنسپلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ “میٹنگ اینڈ انرولمنٹ کمپین تقریب” میں اپنی ذاتی شرکت یقینی بنائیں، گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسو ہائر سیکنڈری سکول ملتان میں اجلاس منعقد ہوگا۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی افسر یا سربراہ کی جگہ نمائندہ (ریپریزنٹیٹو) کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی اور تمام متعلقہ افراد کو وقت کی پابندی لازمی کرنا ہوگی۔
مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ احکامات پر عملدرآمد میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
تعلیمی حلقوں کے مطابق اس میٹنگ کا مقصد ضلع میں داخلہ مہم کو مؤثر بنانا اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں لانے کے لیے عملی حکمت عملی تیار کرنا ہے۔
















