Breaking NewsEducationتازہ ترین
انجینئرنگ کالج میں فال سمسٹر میں داخلے کےلئے انٹری ٹیسٹ کمیٹی تشکیل

زکریا یونیورسٹی کے انجینئرنگ کالج میں فال سمسٹر میں داخلے کےلئے انٹری ٹیسٹ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کےلئے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی
جس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر ہوں گے ،جبکہ ممبران میں ڈاکٹر طاہر سلطان، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر سلیانہ، پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ، رجسٹرار، آر او، اور ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی شامل ہیں ۔
کمیٹی کا اجلاس 18 جولائی کو صبح دس بجے طلب کرلیاگیا ہے ۔



















