Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان میں ایم فل کے داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

ترجمان خواتین یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ویمن یونیورسٹی ملتان میں بی ایس پانچواں سمسٹر میں داخلے ابھی جاری ہیں جس کی آخری تاریخ 11 اکتوبر ہے، اس وقت تک 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ جبکہ نئے تعلیمی سیشن 2021، کے ایم فل کے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کل ہو جائے گا۔
اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر قمر رباب نے کہا ہے کہ اتنی تعداد میں درخواستوں کی وصولی ویمن یونیورسٹی ملتان کے بہترین معیار اور سازگار تعلیمی ماحول کی بدولت ہے۔اس وقت یونیورسٹی میں 24 بی ایس، 12 ایم فل اور 4 پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے جاری رہے ہیں۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی کے ویژن کے مطابق ایسے پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں جو مارکیٹ کی ضرویات سے ہم آہنگ ہیں اور فارغ التحصیل طلباء کو انٹرپرینورشپ اور روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔
ویمن یونیورسٹی ملتان نے کووڈ بحران میں بھی تعلیمی سرگرمیوں میں تعطل نہیں آنے دیا۔ آن لائن کلاسز اور امتحانات کی بدولت طالبات کا قیمتی وقت بچ گیا۔
اس کے علاوہ سپورٹس کی سہولیات بھی عالمی معیار کے مطابق ہیں۔ ہاسٹلز، میڈیکلز اور دیگر سہولتوں کے باعث ویمن یونیورسٹی ملتان ناصرف جنوبی پنجاب بلکہ پاکستان بھر سے آنے والے طالبات کے لیے پر کشش تعلیمی ادارہ بن چکی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button