ویمن یونیورسٹی ملتان میں انٹرپرینیور خواتین کے لئے آگاہی سیشن

ویمن یونیورسٹی ملتان میں انٹرپرینور خواتین کے لئے آگاہی سیشن کا اہتمام کیاگیا ، جس کا انعقاد بزنس سنٹروثیمن یونیورسٹی اور’’اورک‘‘ نے کیا تھا ۔
آگاہی سیشن میں خواتین کو کاروبارمیں ترقی ، اور اپنی کاروباری صلاحتیوں کو بڑھانے کے طریقوں بارے آگاہ کیا گیا ۔
اس موقع پر نوا زشریف زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر بزنس سنٹر پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی کا کہنا تھا کہ ملتان میں خواتین کو کارروبار میں ترقی کے بہت مواقع ہیں، ضرورت اس امر کی ہے ان کو کاروباری ہنر اور گاہیڈلائن دی جائیں ۔
یونیورسٹیوں میں بزنس سنٹر اس سلسلے میں بہت فعال ہیں، آئیڈیا ڈیزائن مقابلہ اب وومن یونیورسٹی ملتان میں براہ راست ہے جس کی مالی اعانت شہور فاؤنڈیشن کرے گی ۔
سیشن میں پراجیکٹ مینیجر مس وردہ نے آن لائن شرکت کی اور خواتین کو بزنس آئیڈیا اور ان کو شروع کرنے کے بارے میں بتایا ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر کنول رحمٰن،ڈائریکٹر ڈاکٹر عظمیٰ منور نے بھی ممبران سے خطاب کیا، اور سماجی و اقتصادی ترقی میں خواتین کی انٹرپرینیورشپ کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔
سیشن میں اساتذہ نے شرکت کی۔




















