Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : انجینئرنگ یونیورسٹی میں انٹر پرینورشپ گالا شروع ہوگیا

نواز شریف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں انٹرپرینور شپ گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ انجینئرز شعبہ کے طالبعلموں کیلئے اچھے کورسز شروع کرانے کے ساتھ انڈسٹری کے ساتھ رابطہ مضبوط کیا جائے تاکہ یونیورسٹی سے تعلیم لینے والے طالبعلموں کو جاب کیلئے مارکیٹ میں جانا نا پڑے،اپنے شعبہ کی سکل کی بنیاد پر انڈسڑی کے لوگ اپنی ضرورت کے تحت روزگارکی آفرز کریں۔

انٹرپرینور شپ میں ٹیکسٹائل،فوڈ کنفکشنری،سی فوڈ ودیگر انڈسٹری کے لوگوں کی شمولیت پر شکرگزار ہیں ۔

انٹر پرینور شپ کا مقصد سٹوڈنٹس اپنی سکل شپ کو زیادہ سے زیادہ بہتر کریں۔

شعبہ منیجمنٹ ساینئسز کے سربراہ ڈاکٹر عمار نے خطاب میں کہا کہ انٹرپرینور شپ سے طالبعلم بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے پراجیکٹ و صلاحیتیں انڈسٹریلسٹ کے سامنے شو کریں تاکہ وہ جاب کی جگہ اپنی تیار کردہ پروڈکٹ سے مارکیٹ میں بزنس شروع کرسکیں۔

انٹرپرینیور شپ میں ساوتھ پنجاب کی مختلف انڈسٹریز کے لوگوں نے سٹالز کا وزٹ کیا، اور سٹوڈنٹس کی طرف سے خود کے تیار کردہ انجینئرنگ کی مختلف چیزوں کو سراہا۔

انٹر پرینور شپ گالا میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button