Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کامرس ڈیپارٹمنٹ میں ایک روزہ کاروباری آئیڈیاز ورکشاپ کا انعقاد

زکریا یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف کامرس میں ریجنل پلان ۹ کا دورہ اور ایک روزہ کاروباری آئیڈیاز اور پلان کے حوالے سے طلبا کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا, جس کا انعقاد پروفیسر ڈاکٹر آصف یاسین نے کیا تھا انہوں نے تربیتی ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پیش کیے۔
ریجنل پلان ۹ کے ڈائریکٹر علی آقا نے پی آئ ٹی بی کے پراجیکٹ ریجنل پلان ۹ کے حوالےسے طلباء کو کاروباری آئیڈیاز اور پلان کو موثر انداز سے پیش رفت کرنے کے حوالے سےآگاہ کیا ، اس موقع پر بی ایس انٹرپرینورشپ کے مختلف طلبا گروپس نے اپنے آیئڈیاز پیش کیے۔
پروگرام منیجر زبیر احمد اور پروگرام ڈر ایکٹر علی آقا نے ان کاروباری آئیڈیاز کا تنقیدی جائزہ لیا اور طلبا کی کاوشوں کو سراہا ۔
ورکشاپ سے ڈاکٹر ابن حسن اور پروفیسر ڈاکٹر مسعود الحسن نےچیئرمین شعبہ کامرس پروفیسر ڈاکٹر حنیف اختر نے کہا کہ کامرس فیکلٹی طلبا کی تربیت جدید خطوط پر کررہی ہے اور ہم جنوبی پنجاب میں انٹرپرینئرشپ کی تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں جو کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے عین مطابق ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button