Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکول طلباء کے درمیان مضمون نویسی کا مقابلہ کرانے کا فیصلہ

پنجاب بھر کے سرکاری اورنجی سکولوں میں بچوں کے درمیان یکم ستمبر کو مضمون نویسی کے مقابلوں کا انعقادکرایا جائےگا۔
بتایاگیا ہے کہ نجی اور سرکاری سکولوں میں بچوں کے درمیان مضمون نویسی کا مقابلہ انگریزی اور اردو میں ہوگا۔
پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔
مضمون نویسی کے مقابلوں کا موضوع ڈینگی مچھر کا تدارک رکھا جائے گا۔
سرکاری و نجی سکول کے بچے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
مقابلے میں پبلک سکول کے تمام بچوں کا حصہ لینا لازمی ہوگا۔



















