Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ضلع ملتان کے مختلف 61 ای ایس ٹی اساتذہ کی بطور ایس ایس ٹی پروموشن

چیف ایگزیکٹو افیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان کے نمائندے نادر حسین, ڈی ای او سیکنڈری ملتان منور حسین کمال، سینیئر ہیڈ ماسٹر محمد اسلم خان قیصرانی, سینیئر ہیڈ ماسٹر میاں منیر احمد, سینیئر ہیڈ ماسٹر خالد محمود خان, اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن خالد ایاز ملک, ڈی ار اے ندیم احمد سیکشن افیسر ساؤتھ پنجاب, اے ای او یوسف خان شریک تھے۔

ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی میں ای ایس ٹی سے ایس ایس ٹی ارٹس کے لیے 45 اور 16 اساتذہ کی بطور سائنس ٹیچر کے کیسز زیر غور لائے گئے۔

تمام 61 کیسز کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی، آئندہ چند روز میں 61 اساتذہ کی بطور ایس ایس ٹی پرموشن کی منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا اور ان کے آن لائن آرڈر کیے جائیں گے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button