Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں داخلے جاری، 5 اگست آخری تاریخ

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں جاری بی ایس پروگرامز کے مختلف شعبہ جات میں داخلوں اور انٹرمیڈیٹ میں داخلے کی آخر ی تاریخ 5 اگست مقرر کی گئی ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں جاری مختلف شعبہ جات کے داخلوں کی آخری تاریخ 5 اگست مقرر کر دی گئی ہے، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان کی ہدایات کے مطابق طلباء کی سہولت کے پیش نظر غزالی ہال میں تمام ڈیپارٹمنٹ کے مددگار ڈیسک قائم کیے گئے ہیں، جہاں سے طلباء اور ان کے والدین داخلے کی مکمل راہنمائی لے سکتے ہیں، طلباء گھر بیٹھ کر یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایم فل پروگرام کے لیے ڈیپارٹمنٹل ٹیسٹ یکم اگست بروز جمعرات متعلقہ شعبہ جات میں ٹیسٹ لیے جائیں گے جن میں انگلش ،میتھ، زوالوجی، کیمسٹری، اردو اور اسلامک سٹڈیز کے شعبہ جات شامل ہیں۔

وائس چانسلر نے ایمرسن یونیورسٹی میں طلباء کی داخلوں میں دلچسپی کے رجہان کو خوش آ ئین قرار دیا ہے اور اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ یونیورسٹی میں داخل طلباء اور طالبات کو بہتر ین تعلیمی سہولیات اور تحقیقی ماحول مہیا کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button