Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے سکولوں میں شام کی کلاسسز کے اجراء کا فیصلہ

حکومت نے چائیلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے سکولوں میں شام کی کلاسسز کے اجراء کا فیصلہ کرلیا۔

بتایاگیا ہے کہ شام کی کلاسسز کیلئے ریٹائرڈ اساتذہ کی خدمات حاصل کیجائیں گی۔

شام کی کلاسسز کیلئے سرکاری سکولوں کی بلڈنگ زیر استعمال لائی جائیں گی۔

پہلے مرحلے میں ان علاقوں میں سکول کھولے جائیں گے جہاں چائیلڈ لیبر زیادہ ہوگی ۔شام کی کلاسسز لینے پر بچوں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔مذکورہ بچوں کو وظیفہ کی ادائیگی کیلئے ہر سال الگ سے بجٹ مختص ہوگا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چائیلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے تجویز پر کام شروع کردیا ہے۔

ایجنڈا کو آئندہ صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں زیر بحث لایا جائے گا۔

سکول ایجوکیشن کے مطابق فیصلہ سے شرح خواندگی میں اضافہ ہوگا۔

ماہر تعلیم کا کہنا ہے کہ شرح خواندگی میں اضافہ ملک بھر میں چائیلڈ لیبر کے خاتمہ کا باعث بنے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button