Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اب ہر عورت اپنا حق حاصل کرسکے گی:صوبائی خاتون محتسب پنجاب

صوبائی خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی نے کہا ہے کہ حقوق جائیداد برائے خواتین ایکٹ 2021 عورتوں کے لیے حقوق کے لیے ایک ایسا قانون ہے جس کے تحت اب ہر عورت اپنا حق حاصل کرسکے گی۔

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان جناح آڈیٹوریم میں طلباء طالبات کے ساتھ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے صوبائی خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی کا مزید کہنا تھا کہ 2021 کے ایکٹ کے تحت اب خواتین جائیدار میں حصہ نہ ملنے پر محتسب پنجاب کو درخواست دے سکتی ہیں، جس پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی، اور 60 کے اندر فیصلہ بھی سنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ عورتوں کو جائیدار کے حق سے کوئی محروم نہیں کرسکتا، یہ ان کا وراثتی حق ہے جسے آئین اور اسلام دونوں نے تسلیم کیاہے ۔

انہو ں نے مزید کہاکہ ڈپٹی کمشنر اور پولیس ہر متاثرہ خاتون کو حصہ یا جائیدار کا قبضہ لے کر دینے کی پابند ہوگی، اور اس ضمن میں کسی عدالت یا اتھارٹی کو کوئی کاروائی کرنے کا دائرہ اختیارحاصل نہیں ہوگا۔

انہو ں نے مزید کہاکہ خاتون محتسب کو حکم عدولی پر ہائی کورٹ کی طرح توہین عدالت کی کاروائی کی اجازت بھی حاصل ہے اور اب ہمارے معاشرے میں کوئی اپنے حق سے محروم نہیں رہ سکتی ۔

انہوںنے کہاکہ جائیدار کے معاملہ میں دشواری یا پریشانی کے باعث خواتین فوری طور پر صوبائی خاتون محتسب پنجاب کو درخواستیں دے سکتی ہیں ۔

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حقوق جائیدار ایکٹ کانفاذ خواتین کے حقوق کی پاسداری ہے اور اس قانون سے یقینا ہر متاثرہ خاتون کو اس کا اصل حق ضرور مل کر رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ خواتین اس فورم کے جائز استعمال کے لیے یقینا رابطہ کریں۔

انہوں نے مزید کہاکہ صوبائی محتسب کی یونیورسٹی آمد پر ان کے مشکور ہیں کیونکہ ان کے خیالات سے خواتین کو جو آگاہی حاصل ہوئی ہے وہ ناقابل بیان ہے ۔

اس موقع پر طالبات نے صوبائی محتسب سے سوالات کا تبادلہ بھی کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button