Breaking NewsNationalتازہ ترین
سابق ڈی جی نیب برگیڈیئر(ر) مصدق عباسی کو مشیر احتساب لگا دیا گیا
سابق ڈی جی نیب برگیڈیئر(ر)مصدق عباسی کو مشیراحتساب لگادیاگیا ، مصدق عباسی کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔
بریگیڈیئر(ر)مصدق عباسی ماضی میں نیب میں اعلیٰ عہدوں پرفائزرہ چکے ہیں۔
یاد رہے آج صدر مملکت عارف علوی نے شہزاد اکبر کا بطور مشیر استعفیٰ قبول کرلیا ، صدر مملکت کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
واضح رہے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے دور روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جسے وزیراعظم عمران خان نے فوراً منظور کر لیا تھا۔



















