Breaking NewsEducationتازہ ترین
سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پہنچ گئے
بلاول بھٹو نے گزشتہ روز انسٹی ٹیوٹ میں ہونے والے تقریری مقابلے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، مقابلے کا عنوان پاکستان اور اس کی بین الاقوامی ذمے داریاں ‘‘ تھا ۔
تقریب میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ، وزیر اعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ ، مخدوم سید علی موسیٰ گیلانی ، علی حید ر گیلانی ، ڈاکٹر جاوید صدیقی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر اختر کالرو نے انسٹی ٹیوٹ کے بارے میں بریفنگ دی، جبکہ رجسٹرار انجینئر نصر اللہ خان نے 30نئے اکیڈمک پروگرامز 14سوملین سے تعمیر ہونے والے پراجیکٹ کے بارے میں آگاہی دی۔
بعد ازاں بلاول بھٹونے جیتنے والے طلبا وطالبات میں شیلڈ تقسیم کیں، اور خطاب میں این ایف سی کو دوسری یونیورسٹیوں کے رول ماڈل قرار دیا۔
بعد ازاں انہوں نے شہید بینظر بھٹو بلاک اور شہید ذوالفقار بھٹو بلاک کا افتتاح بھی کیا۔