امتحانات میں تمام مراکز پر اے سی لگائے جائیں گے: صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات

تعلیمی بورڈ ملتان کی انٹر کے نتائج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سکندر نے کہا کہ آئندہ پنجاب میں تمام تعلیمی بورڈز کی زیر نگرانی ہونیوالے امتحانات میں تمام سنٹرز پر اے سی لگائے جائیں گے تاکہ طلباء اچھے ماحول میں امتحانات دے سکیں۔
اے لیول کی طرح بورڈز کی ڈگریوں کو بھی بین الاقوامی سطح پر منوایا جاے گا تاکہ بورڈز سے ڈگری حاصل کرنے کے بعد بیرون ملک تعلیم کے لئے جاسکیں۔
طلباء کی کامیابی میں استاتذہ اور والدین کی محنت برابر شریک ہے، پنجاب کے بورڈز میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لیے کیش انعام ایک سے تین لاکھ ہوگ۔
طالبات کی کامیابی کی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں، تمام طلباء کو تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، پوزیشن ہولڈرز کو بیرون ملک بھیجا جائے گا، پوزیشن ہولڈرز پنجاب بھر کی کسی بھی یونیورسٹی میں داخلہ لے سکتے ہیں، جس کی فیس وزیر اعلیٰ کے ہونہار طالب علم سکالرشپ کے ذریعے ادا کی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم میرٹ کی بنیاد پر صوبے بھر میں افسران تعینات کر رہا ہے جبکہ کالجز میں جلد ہی پرنسپلز کی خالی اسامیوں کو تعیناتی کر دی جائے گی، ہمارا مشن ہے کہ پڑھے لکھے پنجاب ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں جس کی وجہ سے طالبات کو زیادہ سے زیادہ تعلیم کے موقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
فرسٹ ایئر کے طلباء کو لیپ ٹاپ دے دیے گئے ہیں جبکہ جلد ہی سیکنڈ ایئر کے طلباء کو لیپ ٹاپ فرام کیے جائیں گے، معاشرے میں نوجوان نسل کا ترقی میں بہت بڑا ہاتھ ہے جس کی وجہ سے ان کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے چاہیں۔
سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بھی نقصان ہوا ہے، جس کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور ان کی بحالی کی جائے گی۔
تعلیمی بورڈز میں چیئرمین سیکرٹری اور کنٹرولر امتحانات ایکسپرٹ ہونے چاہیے تاکہ امتحانات کا انعقاد شفاف بنیادوں پر ہو، ڈیرہ غازی خان بورڈ پر کڑی نظر ہے۔
آئندہ سال ڈیرہ غازی خان تعلیمی بورڈ کے امتحانات کے دوران مانیٹرنگ کا سسٹم سخت سے سخت کیا جائے گا، امتحانات کے دوران مانیٹرنگ سسٹم کو مزید سخت کیا جائے گا تاکہ کوئی بھی حقدار طالب علم کا حق نہ کھا سکے۔




















